مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ایسا لکتا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت بیرون ملک دہشت گردی کرنے والے وہابی دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔فرحت اللہ بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ میں ایک پاکستانی دہشت گرد کو کالعدم کرنے کی تحریک آئی لیکن نواز شریف حکومت نے چین کی مددسے اس تحریک کوروک دیا ۔حکومت کے اس اقدام سے ظاہر ہوتاہے کہ حکومت بلاتفریق کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتی ، ایسانہ کرنا ریاستی پالیسی کا حصہ ظاہر ہو رہاہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت وہابی دہشت گردوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اور اس سلسلے میں پاکستان کے وزیر داخلہ پر وہابی دہشت گردوں کے سرغنوں سے قریبی تعلقات کا الزام بھی عائد کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب سے منسلک وہابی ادارے ، مدارس اوروہابی دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کو توڑنے اور اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
پاکستان کی موجودہ حکومت کا بیرون ملک دہشتگردی کرنے والے وہابیوں کے لئے نرم گوشہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ایسا لکتا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت بیرون ملک دہشت گردی کرنے والے وہابی دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔
News ID 1870423
آپ کا تبصرہ